وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، انڈونیشیا کے وزیر دفاع Sjafrie Sjamsoeddin کے ہمراہ تیسرے بھارت-انڈونیشیا وزرائے دفاع مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، انڈونیشیا کے وزیر دفاع Sjafrie Sjamsoeddin کے ہمراہ تیسرے بھارت-انڈونیشیا وزرائے دفاع مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزراء علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، کثیرجہتی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے شعبے تلاش کریں گے۔ انڈونیشیا کے وزیر دفاع 26 سے 27 نومبر تک بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزارت?نے کہا کہ اُن کا یہ دورہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی مضبوط رفتار کی عکاسی کرتا ہے اور شراکت داری کو وسعت دینے کے باہمی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ ملاقات انڈونیشیا کے صدر کے جنوری میں بھارت کے دورے کے چند ماہ بعد ہورہی ہے، جو دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات کو حاصل اسٹریٹیجک اہمیت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

بھارت اور انڈونیشیا طویل عرصے سے اِس سمجھوتے پر بات چیت کررہے ہیں۔ اِس معاملے پر گذشتہ جنوری میں ہونے والے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران تفصیل سے بات ہوئی تھی، جب انڈونیشیا کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت نئی دلّی میں موجود تھی۔×