وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج شام نئی دلی میں ایک تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تقریروں پر مشتمل کتاب Wings to Our Hopes جلد دوم جاری کریں گے۔
51 تقریروں پر مشتمل یہ مجموعہ صدر جمہوریہ کے دوسرے سال کے دوران اُن کے نظریے، فلسفے اور ترجیحات کو پیش کرتا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو اور وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔