ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 17, 2025 3:06 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اب سے کُچھ دیر بعد پہلا، Tejas LCA MK1A جنگجو جیٹ طیارے کی نقاب کشائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارے، دفاع کے شعبے میں ملک کی خود کفالت کی پرواز کی علامت ہیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اب سے کُچھ دیر بعد پہلا، Tejas LCA MK1A جنگجو جیٹ طیارے کی نقاب کشائی کریں گے۔ یہ طیارہ ہندوستان ایرو نوٹکس لمیٹڈ کی نئی ناشک شاخ نے تیار کیا ہے۔
تقریب کے دوران وزیر دفاع اِسی جگہ پر HTT-40 تربیت کار طیارے بنانے والی ایک دوسری شاخ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اِن لڑاکہ ہوائی جہازوں کی تیاری سے بھارتی فضائیہ کی مجموعی طاقت اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ فیکٹری 150 کروڑ روپے سے زیادہ کے سرمائے سے قائم کی گئی تھی، جس سے ہر سال مزید 8 جیٹ طیارے حاصل ہوں گے اور HAL کی طیارہ سازی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اِس طرح اِس فیکٹری میں مستقبل میں سالانہ طور پر 24 طیارے تیار کیے جاسکیں گے۔
LCA MK1A ایک جدید تر کثیر مقصدی لڑاکہ جیٹ طیارہ ہے، جسے بھارتی فضائیہ میں 21 طیاروں کی جگہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔