وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل چین کے شہر Qingdao میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع توقع ہے کہ بہت سے معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے، جن میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی، انسدادِ دہشت گردی کی کوششیں اور تعاون شامل ہے۔ توقع ہے کہ وزیر دفاع وسیع تر بین الاقوامی امن و سلامتی حاصل کرنے کے تئیں بھارت کے نظریے کو اجاگر کریں گے اور خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کی مشترکہ اور پائیدار کوششوں کیلئے زور دیں گے۔ وہ SCO کے اندر وسیع تر تجارتی، اقتصادی تعاون اور کنیکٹیوٹی کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
میٹنگ کے موقع پر وزیر دفاع شرکت کرنے والے بہت سے ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی تبادلہئ خیالات بھی کریں گے، جن میں چین اور روس شامل ہیں۔ بھارت SCO کو، کثیر جہتی، علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور عوام سے عوام کے رابطے کو مستحکم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر انتہائی اہمیت دیتا ہے۔x