وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا ہے کہ بھارت نے سال 2024-25 میں تقریباً ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپئے کی دفاعی پیداوار حاصل کی ہے جس میں دفاعی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کا حصہ 71 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔ وزیرموصوف نے یہ بات دفاعی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے بھون کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔ جدید سہولیات سے لیس یہ بھون نئی دلّی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی برآمدات 6 ہزار 995 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے اور یہ بھارت کے گھریلو نظام میں عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس سے اِس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ ’میڈ اِن انڈیا‘ کے دفاعی سازوسامان، عالمی پیمانے پر عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں دفاعی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کی کارکردگی ملک کے مقامی پلیٹ فارمس کی معتبریت اور صلاحیت ثابت ہوچکی ہے۔
Site Admin | November 10, 2025 9:56 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں دفاعی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کی کارکردگی ملک کے مقامی پلیٹ فارمس کی معتبریت اور صلاحیت ثابت ہوچکی ہے