June 26, 2025 10:22 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے SCO رکن ممالک سے سرحد پار کی دہشت گردی پر لگام لگانے پر زور دیا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے SCO کے ممبر ملکوں سے سرحد پار کی دہشت گردی کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج صبح چین میں Qingdao کے مقام پر SCO کے وزراء دفاع کی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اصلاحات پر مبنی تکثیریت تعاون کو آگے بڑھا سکتی ہے اور مذاکرات اور اشتراک کے لیے میکینزم تیار کرکے ملکوں کے درمیان تنازعات کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

جناب سنگھ کل شام چین پہنچے تھے۔ توقع ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع، علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے علاوہ دہشت گردی کی روک تھام اور تعاون سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میٹنگ کے موقع پر وزیر موصوف چین اور روس سمیت اِس میٹنگ میں شرکت کرنے والے بہت سے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بھی باہمی سطح پر تبادلہ خیال کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔