October 17, 2025 9:42 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس کی ناسک کی نئی پروڈکشن لائن سے نکلے پہلے Tejas LCA MK1A جنگی طیارے کی نقاب کشائی کی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس کی ناسک کی نئی پروڈکشن لائن سے نکلے پہلے Tejas LCA MK1A جنگی طیارے کی نقاب کشائی کی۔ وزیر دفاع نے اِسی مرکز میں HTT-40 تربیتی طیارے کی دوسری پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے ناسک ڈویژن میں تیار کئے گئے سکھوئی-30، LCA اور HTT-40 طیاروں کی پرواز کی ستائش کی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اِن طیاروں کی پرواز، دفاعی شعبے میں ملک کی خود کفالت کی پرواز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Tejas LCA MK1A جنگی طیارہ، 4.5 جنریشن کا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جو فضائی دفاع، زمینی حملے اور بحری مشنوں کو انجام دینے کی صلاحیت سے لیس ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔