وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج یہ کہتے ہوئے ملک کی دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی بڑھتی شراکت داری کو اُجاگر کیا ہے کہ بھارت کی دفاعی برآمدات اب ریکارڈ 23 ہزار 500 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ نئی دلّی میں SIDM سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ گزشتہ دہائی میں اندرون ملک دفاعی سازوسامان کی تیاری میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں نجی شعبے سے 33 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری راغب ہوئی۔
آپریشن سندور کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اختراع، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے محاذوں پر اُن کے انتھک کام کیلئے صنعتکاروں کی تعریف کی۔
جناب سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آپریشن سندور کے دوران کس طرح آکاش میزائل سسٹم، برہموس، آکاش تیر ایئرڈیفنس کنٹرول سسٹم اور دیگر کئی طرح کے اندرون ملک تیار کردہ سازوسامان اور پلیٹ فارمس نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون ملک تیار کردہ پلیٹ فارمس کی کامیابی نے نہ صرف علاقائی سطح پر بھارت کی ساکھ بڑھائی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس میں اضافہ ہوا ہے۔×