وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک پانچویں سلسلے کے لڑاکا ہوائی جہاز تیار کرنے اور ہوائی جہازوں کا انجن بنانے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرانس کی کمپنی Safran کے ساتھ طیاروں کے انجن بنانے کا کام شروع ہونے والا ہے۔ کل نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اختراعی اور تکنیکی فروغ کو بڑھاوا دے کر اور اندرونِ ملک کمپنیوں کیلئے ترقی کا مناسب ماحول پیدا کرکے ایک مضبوط دفاعی نظام قائم کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرکار نے 97 تیجس لڑاکا ہوائی جہاز بنانے کیلئے HAL کے ساتھ ایک نئے آرڈر کو منظوری دی ہے، جس پر 66 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔
انھوں نے بتایا کہ HAL کو اِس سے پہلے 48 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت پر 83 ہوائی جہاز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا تھا۔ ×