January 15, 2026 9:38 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی جدت طرازی کیلئے مختلف اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بڑی تنظیم میں اس طرح کی تبدیلیاں چیلنج سے پُر ہیں لیکن یہ ضروری ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی جدت طرازی کیلئے مختلف اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بڑی تنظیم میں اس طرح کی تبدیلیاں چیلنج سے پُر ہیں لیکن یہ ضروری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت 2047 تک دنیا کی سب سے مستحکم مسلح افواج میں سے ایک بننے کی راہ پر پیشرفت کر رہا ہے۔ راجستھان کے شہر جے پور میں شوریہ دِوَس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے ملک کی غیر متزلزل خدمت کرنے کیلئے بھارتی فوج کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آپریشن سندور اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ امن قائم کرنے کی بھارت کی کوششیں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم نہیں کردیا جاتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔