December 4, 2025 9:42 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے مابین بھارت-روس تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انھوں نے روس کو آزمودہ جامع شراکت دار قرار دیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ عالمی پیمانے پر غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود بھارت-روس تعلقات لگاتار بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے روس کو بھارت کا ایک بھروسے مند، مخصوص اور کلیدی شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات، اب سے کچھ دیر پہلے نئی دلّی میں اپنے روسی ہم منصب Andrei Belousov کے ساتھ فوج اور فوجی تکنیکی تعاون پر بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کی 22 ویں وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ سن 2000 میں بھارت-روس کلیدی شراکت داری کے اعلامیے پر دستخط کیے جانے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے روس کے وزیر دفاع Andrei Belousov نے کہا کہ بھارت-روس تعلقات ایک مضبوط بھروسے مند دوستی کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں، جو باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نہایت ہی پختہ روایات سے مربوط ہیں۔ جناب Belousov نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کا ایک کلیدی کردار ہے اور بھارت کے ساتھ شراکت داری ، جنوب ایشیائی خطے اور عالمی سکیورٹی میں توازن کیلئے ایک اہم عنصر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔