ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:47 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اختراع اور تکنیکی فروغ کو بڑھاوا دے کر ایک مضبوط دفاعی نظام تیار کر رہا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اختراعی اور تکنیکی فروغ کو بڑھاوا دے کر اور اندرونِ ملک کمپنیوں کیلئے ترقی کا مناسب ماحول پیدا کرکے ایک مضبوط دفاعی نظام قائم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک پانچویں سلسلے کے لڑاکا ہوائی جہاز تیار کرنے اور ہوائی جہازوں کا انجن بنانے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں فرانس کی کمپنی Safran کے ساتھ طیاروں کے انجن بنانے کا کام شروع ہونے والا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سرکار نے 97 تیجس لڑاکا ہوائی جہاز بنانے کیلئے HAL کے ساتھ ایک نئے آرڈر کو منظوری دی ہے، جس پر 66 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ انھوں نے بتایا کہ HAL کو اِس سے پہلے 48 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت پر83 ہوائی جہاز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا تھا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے سبھی غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو مدعو کیا کہ وہ آگے آئیں اور بھارت کے مضبوط دفاعی مینوفیکچرنگ نظام میں سرمایہ لگائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔