July 13, 2025 10:03 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ برہموس میزائل کی مانگ میں، آپریشن سندور کے دوران اِس کی قابل تعریف کارکردگی کے بعد عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ برہموس میزائل نے آپریشن سندور کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد غیر ممالک میں برہموس میزائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے پارلیمانی حلقے لکھنؤ کے دورے کے دوسرے دن نیشنل PG کالج میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندر بھانو گپتا کے مجسّمے کی نقاب کشائی کے بعد وزیر دفاع نے کہاکہ 14 ممالک نے برہموس میزائل کا مطالبہ کیا ہے اور اِن کی برآمدات لکھنؤ سے کی جائے گی۔ 
وزیر دفاع نے کہا کہ اترپردیش ملک کے سیاسی سفر کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہ ریاست ملک کا رخ طے کرتی ہے اور یہاں پیدا ہونے والے رہنمائوں اور مجاہدین آزادی نے ہمیشہ اِس ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ چندر بھانو گپتا اُن رہنمائوں میں شامل ہیں جنھوں نے ملک کو صحیح سمت میں لے جانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر موصوف نے اِس موقع پر اُن کے اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔