وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اجاگر کیا ہے کہ بہتر لاجسٹک انتظام، آپریشن سندور کی کامیابی میں ایک فیصلہ کن عنصر تھا۔ وزیر موصوف نے یہ بات، وڈوڈرا میں واقع گتی شکتی وِشو ودیالیہ کے جلسۂ تقسیم اسناد سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب سنگھ زور دیا کہ لاجسٹک کو کلیدی اہمیت کے نظریے سے نہ کہ اشیاء کی ڈلیوری کے عمل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پچھلے گیارہ برسوں میں بھارتی ریلویز میں ہوئی یکسر تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ ریل نیٹ ورک میں صرف پچھلے ایک برس میں 5 ہزار 300 کلو میٹر کی توسیع اور 368 کلو میٹر تک سرنگوں کی تعمیر ہوئی ہے۔
Site Admin | July 27, 2025 9:46 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی کامیابی میں بلارکاوٹ لاجسٹکس، کلیدی عنصر رہیں