وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور سے دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کو بہت سخت پیغام پہنچا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا بلکہ پوری طاقت اور حکمتِ عملی کے ساتھ جواب دے گا۔
کل جموں و کشمیر، اودھم پور میں شمالی کمان کے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے میں مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کی درستگی، تال میل اور حوصلے کی ستائش کی۔