وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آج بھارت، عالمی مذاکرات کو شکل دے رہا ہے اور بھارت-بحرالکاہل کے ممالک نیز عالمی جنوب، بھارت کو ایک قابل انحصار شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
’چانکیہ دفاعی مذاکرات 2025‘ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بدلتے ہوئے اس عالمی ماحول میں بھارت کا مقام بھی یکسر تبدیل ہونے والا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ہماری وسعت پاتی ہوئی معیشت، انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت اور بااُصول سفارت کے تئیں مستقل عزم سے، ہم اِس کے اہل ہوئے ہیں، کہ ہم توازن، استحکام اور ذمہ داری کی آواز بن کر اُبھریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کا، ہمیشہ ہی امن اور مذاکرات میں یقین رہا ہے اور وہ اس نظریئے کے تئیں پُرعزم رہا ہے، لیکن جب ملک کی خودمختاری اور اِس کے عوام کی سلامتی کی بات آتی ہے تو وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح فوجوں نے باربار یہ دکھادیا ہے کہ وہ اہل ہیں اور تیار ہیں۔ جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وکست بھارت، سرکشت بھارت کے بغیر ممکن نہیں اور سرکشت بھارت، سشکت بھارت کے بغیر ممکن نہیں۔
CDD-2025 کا انعقاد ”اصلاح سے یکسر تبدیلی تک: سشکت، سرکشت اور وکست بھارت“ کے موضوع کے تحت کیا جارہا ہے۔