September 29, 2025 2:44 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کثیر رُخی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کی خاطر مربوط خودکار نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے داخلی اور خارجی دونوں طرح کے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حقیقی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں اِنڈیا کوسٹ گارڈ کمانڈرس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی افواج کو کثیر رُخی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ انھوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ آج کے دور کے چیلنج کہیں زیادہ متحرک ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک جنگی سازوسامان اب ایک حقیقت بن گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔