وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں آج شام ایک کتاب کا اجرا کیا جس کا عنوان ہے: ’’Wings to Our Hopes‘‘ جلد دوم۔ اس کتاب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے وہ خطابات ہیں جو انھوں نے اگست 2023 سے جولائی 2024 کے درمیان دیئے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو اور وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کتاب لوگوں کو وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے سلسلے میں کام کرنے کی ترغیب دے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میں جو موضوعات ہیں وہ تہذیب سے ثقافت تک، تعلیم سے صحت تک اور دیگر موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔
اس حکومت کی خواتین کی قیادت والی ترقی کے اندازِنظر کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے تحت تاریخی کارروائی کی، جس نے دہشت گردوں کے درمیان خوف پیدا کردیا۔
اس موقع پر اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ کتاب آنے والی نسلوں کو صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے فلاحی خیالات سے واقف کرائے گی۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران حاشیے پر رہ رہے لوگوں کو اوپر لانے کی کوششوں کے سلسلے میں صدر جمہوریہ کے کئے گئے کاموں کو اجاگر کیا۔
یہ کتاب ہندی اور انگریزی میں جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس کا ای-ورژن بھی ہے۔
اسے راشٹرپتی بھون نے ترتیب دیا ہے اور اِس کی اشاعت پبلک ڈویژن کی جانب سے ہوئی ہے۔ اس کتاب میں صدر جمہوریہ کی 51 تقریروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں اپنے عہدے کے دوسرے سال صدر موصوف کے خیالات، فلسفے اور ترجیحات کو پیش کیا گیا ہے۔
Site Admin | June 23, 2025 9:25 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں آج شام ایک کتاب کا اجرا کیا جس کا عنوان ہے: ’’Wings to Our Hopes‘‘ جلد دوم