وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کی جانب سے نافذ کی گئی اسکیموں کے تحت سابق فوجیوں اور اُن پر انحصار کرنے والوں کے لیے مالی امداد میں سو فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ امداد کی رقم چار ہزار روپے سے بڑھا کر 8 ہزار روپے یعنی دو گنا کردی گئی ہے۔ اِس قدم سے عمر رسیدہ اور پنشن نہ پانے والے سابق فوجیوں اور 65 سال سے زیادہ عمر کی اُن کی اُن بیواؤں کو زندگی بھر کی مدد فراہم ہوگی، جن کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ شادی کیلئے گرانٹ بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے فی شخص کردی گئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ شرحوں کا اطلاق اُن درخواستوں پر ہوگا جو اِس سال پہلی نومبر سے جمع کی جائیں گی۔ اِن اسکیموں کے لیے رقم سابق فوجیوں کی بہبود کیلئے رکشا منتری فنڈ کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔
Site Admin | October 15, 2025 2:21 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں اور اُن کے زیرکفالت افراد کیلئے مالی مدد میں سوفیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے