وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کے مابین تال میل اور اشتراک کے ساتھ کام کرنا آج کے دور میں ضرورت بن گیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج نئی دلّی میں فوج کی تینوں شاخوں کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا موضوع تھا ’’اشتراک کو مزید فروغ: ایک دوسرے کو معلومات دے کر تال میل‘‘ جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اکیسویں صدی میں خطرات اور بھی پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زمین، سمندر، فضا، خلا اور سائبراسپیس، یہ سبھی گہرائی کے ساتھ ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے دوران، بھارت نے اپنے فضائی دفاع میں اشتراک کا ایک قابل تحسین مظاہرہ کیا، جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو، دنیا میں بہترین فوج سمجھا جاتا ہے اور اِن افواج کی اقدار اور طریق کار کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔
جناب سنگھ نے خاص طور پر کہا کہ اِس آپریشن کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایئرکمان اور کنٹرول نظام، بھارتی فوج کے Akashteer اور بھارتی بحریہ کے Trigun کے ساتھ بخوبی مربوط ہے جس سے اِس کامیابی کو بنیاد فراہم ہوئی ہے۔