وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اب یہ قومی دفاعی نظریے کا ایک حصہ بن گیا ہے۔ آج گجرات میں Bhuj ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کے جانبازوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اِس ہائی برڈ اور درپردہ جنگ کو ختم کرے گا۔
جناب سنگھ نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کا مطلب ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اپنا رویہ بدلنے کا موقع دیا ہے۔ وزیردفاع نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
جناب سنگھ نے بین الاقوامی مالی فنڈ IMF سے بھی کہا کہ وہ پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنے پر دوبارہ غور کرے کیونکہ اُس نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پھر سے شروع کردی ہے۔بعد میں جناب سنگھ نے اسمرتی وَن کا دورہ کیا اور2001میں Bhuj میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Site Admin | May 16, 2025 9:56 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی اب قومی دفاعی نظریے کا حصہ بن گئی ہے