October 24, 2025 9:36 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جیسلمیر میں فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران سکیورٹی کی صورتحال اور بھارتی فوج کی کارروائی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور ملک کی فوجی طاقت اور قومی کردار کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے مسلح افواج سے کہا کہ وہ دشمن کو کبھی کمزور نہ سمجھیں اور مستعد اور تیار رہیں۔ جناب سنگھ نے آج راجستھان کے جیسلمیر میں فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران سکیورٹی صورتحال اور بھارتی فوج کی کارروائی سے متعلق تیاری کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کو تاریخ میں محض ایک فوجی کارروائی کی حیثیت سے یاد نہیں رکھا جائے گا بلکہ یہ ملک کی شجاعت اور تحمل کی بھی ایک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور یہ مشن اُس وقت تک جاری رہے گا، جب تک دہشت گردی کی ذہنیت والا ایک بھی شخص زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نئے دفاعی طریقۂ کار سے عزم و حوصلے دونوں کا اظہار ہوتا ہے۔
جناب سنگھ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و ترقی کو یقینی بنانے میں بھارتی فوج کے نمایاں رول کی ستائش کی۔ شمالی سرحد پر صورتحال پر وزیر دفاع نے کہا کہ جاری بات چیت اور فوج کو پیچھے ہٹانے جیسے اقدامات سے ملک کی متوازن اور پختہ خارجہ پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس، فوج کی اعلیٰ قیادت کیلئے ایک اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی فورم ہے، جس میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے، کارروائی سے متعلق ترجیحات پر تبادلۂ خیال ہوتا ہے اور اہم پالیسی فیصلے کیے جاتے ہیں۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان کے ہمراہ جناب سنگھ نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
کانفرنس کے دوران وزیر دفاع نے Naman Kendra، سینک یاتری مِتر ایپ اور Upkaran Help Line App کا آغاز کیا، جس کا مقصد فوجی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کی مدد کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔