وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی دفاع افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان تال میل اور متحدہ پہل قدمی 21ویں صدی کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں Tri-Services کے موضوع پر ایک سیمینار میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آج خطرہ اور دھمکیاں اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران، بھارت کی فضائیہ نے متحدہ طور پر کارروائی کی ایک نمایاں مثال پیش کی، جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ تینوں فوجوں کے درمیان قریبی تال میل اور رابطے نے کارروائی کا نقشہ ہی بدل دیا اور کمانڈروں نے بروقت بالکل صحیح فیصلے کئے۔
Site Admin | September 30, 2025 3:21 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی مسلح افواج کے مابین اشتراک اور اتحاد کو سراہا ہے۔