وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے مصنوعی ذہانت، ڈرونز اور خودکار جوابی میکانزم کو ملک کی بحری سلامتی کے فریم ورک کے ساتھ مربوط کرنے پر زور دیا ہے۔ آج نئی دلّی میں انڈین کوسٹ گارڈ (ICG) کے کمانڈرز کی 42ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے قدرتی آفات سے متعلق صورتحال کے بندوبست اور بحری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بھارتی کوسٹ گارڈز کے اہم رول کی بھی ستائش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوسٹ گارڈز جوابی ردّ عمل کی پہلی صف بنے ہوئے ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ بھارتی کوسٹ گارڈز، داخلی اور خارجی سلامتی دونوں میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
Site Admin | September 29, 2025 9:42 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بحری سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنے اور قدرتی آفات کے بندوبست میں ساحلی گارڈس کے اہم رول کی ستائش کی ہے