وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کل نئی دلّی میں دفاعی سازوسامان کی حصولیابی کے رہنما اصولوں پر مبنی ڈیفنس پروکیورمنٹ مینوئل، DPM 2025 جاری کیا۔ نئے DMP کا اطلاق اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوگا، جس کے تحت وزارتِ دفاع کے ماتحت تینوں سروسز اور دیگر اداروں کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کی حصولیابی کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔ اِس مینوئل پر نظرثانی کیلئے اپنی وزارت اور ہیڈکوارٹر مربوط دفاعی اسٹاف کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئے مینوئل سے طریقہ کار آسان ہوگا اور کام کاج میں یکسانیت آئے ہوگی۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ یہ مینوئل، کارروائی جاتی تیاریوں کیلئے مسلح افواج کو درکار اشیاء اور خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔×
Site Admin | October 24, 2025 9:54 AM | Rajnath DMP Released
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دفاعی سازوسامان کی سرکاری خرید میں سہولت کیلئے ضابطوں سے متعلق کتابچہ جاری کیا ہے۔