وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج نے آپریشن سندور کے دوران ایک ماہر سرجن کے طور پر کام کیا اور سرحد پار دہشت گردی کے بالکل صحیح ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
اِس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آپریشن سندور بھارت کی عزت نفس اور خواتین کی طاقت کی ایک علامت ہے۔اس سے پہلے وزیر دفاع نے Amausi سے Nadar Ganj تک ترنگا یاترا میں شرکت کی۔
Site Admin | May 20, 2025 9:50 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے دوران سرحد پار دہشت گردی کی جڑوں کے بالکل صحیح ٹھکانوں پر حملہ کرنے کیلئے بھارتی مسلح افواج کی ستائش کی ہے