October 18, 2025 9:46 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ برہموس صرف ایک میزائل نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی ملک میں ہی فوجی سازوسامان تیار کرنے کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں کی ایک علامت ہے۔ انھوں نے لکھنؤ میں بنائے گئے برہموس میزائل کے پہلے Batch کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ برہموس صرف ایک میزائل نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی ملک میں ہی فوجی سازوسامان تیار کرنے کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں کی ایک علامت ہے۔ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ برہموس ایئرو اسپیس یونٹ میں تیار کئے گئے برہموس میزائلوں کے پہلے Batch کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد انھوں نے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ رفتار، نشانے پر ہونے اور طاقتور ہونے کے امتزاج نے برہموس کو دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ جناب سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ملک کی طرف دشمن نظر رکھنے والے اب برہموس کی زد سے بچ نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ آج بھارت ایک ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں وہ اپنی سکیورٹی کو مستحکم کر رہا ہے اور دنیا کو یہ دِکھا رہا ہے کہ وہ دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بھروسے مند پارٹنر ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ برہموس جیسی حصولیابیوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ میڈ اِن انڈیا اب صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی برانڈ ہے۔ جناب سنگھ نے اطلاع دی کہ پچھلے ایک ماہ میں برہموس کی ٹیم نے دو ملکوں کے ساتھ تقریباً چار ہزار کروڑ روپئے کی مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔