January 7, 2026 9:42 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کو اُن کی صد سالہ تقریبات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کو اُن کی صد سالہ تقریبات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ورچوئل وسیلے سے لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا یادگاری لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اُن کی شاندار وراثت کی ستائش کی اور ہر کسی سے اُن سے تحریک حاصل کرنے پر زور دیا۔
اِس موقع پر دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان نے اِس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ جنگ کا طریقہ  مسلسل پیچیدہ ہوتا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سنہا اِس بات میں یقین رکھتے تھے کہ قومی سکیورٹی کی ذمے داری صرف مسلح افواج کی نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سنہا، فوج کے غیر معمولی جنرلوں میں سے ایک تھے۔ وہ دوسری عالمی جنگ کے سرکردہ جنرل تھے جنھوں نے جنگ کے آخری مرحلوں میں برما اور انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔