وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ جناب سنگھ نے گروپ کیپٹن شکلا کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اُسے انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں بھارت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ انھوں نے گروپ کیپٹن شکلا کے ساتھ ترغیبی خلائی سفر پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ جناب شکلا نے مدار میں جو اہم تجربات کئے وہ سائنس اور ٹیکنالوجی نیز بھارت کے رہنما گگن یان مشن کے سفر میں اہم پیشرفت ہے۔ وزیر موصوف نے بھارت کے خلائی پروگرام میں بھارتی فضائیہ کے اہم رول کو بھی اجاگر کیا جس میں، بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO کے ساتھ تال میل سے، خلا بازوں کا انتخاب، تربیت اور مشن کی مدد کرنا شامل ہے۔
Site Admin | August 21, 2025 10:03 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا سے ملاقات کی
