March 3, 2025 2:55 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت آئندہ دو برس میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت آئندہ دو برس میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ آج نئی دلّی میں مسلح افواج کے فلیگ ڈے CSR کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خود کفالت کی اہمیت پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ بھارت کے اقتصادی آزادی کی جانب پیش قدمی، دونوں شعبوں کی شمولیت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے خاص طور سے دفاعی صنعت میں نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ یہ قومی سلامتی میں خود کفالت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔