وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ہندی کے استعمال کو اپنانے اور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے زبان کو ایک ایسے سلسلے سے تعبیر کیا جو بھارت کے سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو مربوط کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات، آج نئی دلّی میں وزارت دفاع کے دو سالہ ہندی میگزین ”Sashakt Bharat“ کا پہلا شمارہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ جناب سنگھ نے ہندی کو فروغ دینے کے تئیں وزارت دفاع کے سرکاری زبان کے محکمے کی ستائش کی۔ اس میگزین میں مسلح افواج کے عملے کی بہادری، حب الوطنی اور قربانیوں سے متعلق نظمیں ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں سرکار کی پالیسیوں پر وزارت کے عملے کے ذریعے تحریر کردہ مضامین بھی ہیں۔
Site Admin | February 27, 2025 9:26 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ہندی کے استعمال کو اپنانے اور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا