August 1, 2025 3:13 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ مسلح افواج کے صدر دفتر AFHQ کی سِول خدمات کی وجہ سے ملک کا دفاعی نظام مستحکم ہوا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ مسلح افواج کے صدر دفتر AFHQ کی سِول خدمات کی وجہ سے ملک کا دفاعی نظام مستحکم ہوا ہے۔ آج نئی دلّی میں AFHQ سویلین خدمات کے دن کے موقع پر جناب سنگھ نے کہا کہ اِن خدمات نے ملک کے سلامتی کے نظام کو اندرون ملک مضبوط بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خدمات کی، ملک کی دفاعی تنظیموں کی استعداد اور کارکردگی میں کافی اہمیت رہی ہے۔