وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارت، آسیان اور اس کے شراکت دار ملکوں کے ساتھ اپنے دفاعی اشتراک کو علاقائی امن، استحکام اور صلاحیت سازی کیلئے تعاون کے طور پر دیکھتا ہے۔ جناب سنگھ ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں آسیان کے وزرائے دفاع کی 12 ویں میٹنگ Plus (ADMM-Plus) میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ADMM-Plus، بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور اس کے وسیع تر بھارت-بحرالکاہل ویژن کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیر دفاع نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ بھارت کے، بھارت-بحرالکاہل سکیورٹی ویژن کا دفاعی اشتراک کو اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور انسانی وسائل کے فروغ سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی، نشونما اور استحکام کے درمیان مستحکم تعلق سے بھارت اور آسیان کے درمیان ساجھیداری کے حقیقی جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔
S/B Rajnath Singh