وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مراکش کے وزیر دفاع عبداللطیف لودیئی نے کل رباط میں دفاعی تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ بڑھتی ہوئی شراکت داری کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا اور دفاعی صنعت، مشترکہ فوجی مشقیں فوجی تربیت اور صلاحیت سازی میں اشتراک کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی صنعتی اشتراک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ایک جامع روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جن میں انسدادِ دہشت گردی اور بحری سلامتی، سائبر دفاع، امن قائم کرنے کے لیے کارروائیاں، فوج کے لیے دوائیں اور ماہرین کے تبادلے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے وزراء کے درمیان تبادلہئ خیال سے بھارت اور مراکش کے درمیان دیرپا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوئی ہے۔ ان اقدامات کو جہت دینے کی غرض سے جناب راجناتھ سنگھ نے رباط میں بھارت کے سفارتخانے میں ایک نیا دفاعی ونگ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے دفاعی تعاون بڑھانے پر مزید تبادلہئ خیال کے لیے جناب عبد اللطیف کو بھارت کا دورہ کرنے کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔x
Site Admin | September 23, 2025 9:47 AM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مراکش کے وزیر دفاع عبداللطیف لودیئی نے کل رباط میں دفاعی تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
