ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 18, 2025 9:48 AM | Rajnath Brahmos UP

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آج، لکھنؤ میں تیار کیے گئے برہموز میزائلوں کے پہلے Batch کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج لکھنؤ میں برہموس ایرواسپیس یونٹ میں تیار کیے گئے برہموس میزائلوں کے پہلے Batch کو روانہ کریں گے۔

آج لکھنو کے سروجنی نگر علاقے میں قائم برہموس ایرواسپیس یونٹ میں مینو فیکچر کیے گئے برہموس میزائل کے پہلے Batch  کو روانہ کرنے کے ساتھ ہی اترپردیش دفاعی سازوسامان کی تیاری کے شعبے میں تاریخ رقم کرے گا۔

لکھنؤ برہموس یونٹ اترپردیش دفاعی کوریڈور میں پہلا ایسا مرکز ہے جہاں میزائل نظام کی مینوفیکچرنگ سے لے کر حتمی Testing تک سب کچھ ملک میں ہی تیار کی گئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ تقریب کے دوران، وزیر دفاع اور وزیراعلیٰ Booster بلڈنگ کا بھی افتتاح کریں گے اور بوسٹر ڈاکینگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ایئر فریم اور Avoinics نظاموں، Warhead عمارت میں Dispatch سے پہلے معائنہ کیا جانا اور برہموس Simulator سے متعلق پریزینٹیشن بھی پیش کیے جائیں گے۔x