وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ہندوستانAeronautics کے سامان تیار کرنے کے ناشک مرکز میں Tejas کے پہلے ہلکے لڑاکا طیارے MK1A کا آغاز کریں گے۔ اِس موقع پر وزیر موصوف اسی مقام پر HTT-40 تربیتی ہوائی جہاز تیار کرنے کے دوسرے مرکز کا افتتاح بھی کریں گے۔ اِس سے بھارتی فضائیہ کی مجموعی قوت اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ جناب راجناتھ سنگھ آج اِن لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں کی پہلی پرواز کا مشاہدہ کریں گے۔
MK1A طرز کا ہلکا لڑاکا طیارہ زیادہ جدید اور کثیر مقصدی لڑاکا جیٹ ہوائی جہاز ہے جو بھارتی فضائیہ کے MiG-21 طرز کے ہوائی جہازوں کی جگہ لے گا۔x