وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلی میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ دن ہر سال 14 جنوری کو فیلڈ مارشلKM کری اَپّا کے ورثے اور خدمات کی تعظیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔
فیلڈ مارشل KM کری اَپّا، بھارتی فوج کے پہلے کمانڈر اِن چیف تھے جو اسی دن سال 1953 میں سبکدوش ہوئے۔
یہ دن بھارت بھر میں 434 ضلع سینک بورڈ کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 34 ریاستی سینِک بورڈس میں منایا جاتا ہے۔x