ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:38 AM | Rajnath Manthan 2025

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں دو روزہ قومی کانفرنس من تھن 2025 کا افتتاح کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں دو روزہ قومی کانفرنس من تھن 2025 کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈفینس Estates کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، جس کا موضوع ہے: ”وِکست بھارت @2047 کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ“۔ اس کانفرنس میں دفاعی اراضی کے از سرِ نو بندوبست میں ڈفینس Estates ڈپارٹمنٹ کے بڑھتے ہوئے کردار، جدید ڈیجیٹل آلات اور ٹکنالوجیز کے استعمال، گورننس فریم ورک اور پائیداری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں سینئر سرکاری عہدیداران اور شعبے کے ماہرین کی جانب سے دفاع کے شعبے میں اراضی کے بندوبست کے مستقبل سے متعلق اہم موضوعات پر بصیرت افروز اجلاس کا انعقاد اور لیکچرز کا اہتمام کیا   جائے گا۔

افتتاحی اجلاس میں ایک خصوصی پرزنٹیشن پیش کیا جائے گا، جس میں دفاعی اراضی کے بندوبست کے شعبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈفینس Estates ڈپارٹمنٹ کی شاندار کامیابیوں اور اقدامات کے علاوہ وِکست بھارت @2047 کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ کو اُجاگر کیا جائے گا۔×