ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 10:35 AM | Rajnath Asean Meeting

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ملیشیاء کی راجدھانی کوالالمپور میں آسیان وزراء دفاع کی بارہویں میٹنگ-Plus میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ملیشیاء کی راجدھانی کوالالمپور میں، آسیان وزراء دفاع کی بارہویں میٹنگ-ADMM-Plus میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ اِس میٹنگ کے 15 سال اور مستقبل کے خاکے سے متعلق نظریات کے بارے میں فورم سے خطاب کریں گے۔

ADMM جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن آسیان میں، دفاع سے متعلق مشاورت اور تعاون کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ وزیر دفاع نے کَل آسیان-بھارت وزراء دفاع کی دوسری غیر رسمی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اِس موقعے پر جناب سنگھ نے خاص طور پر کہا کہ آسیان-بھارت تعلقات آج کی غیر یقینی دنیا میں استحکام کا ایک مضبوط ستون ہے، جہاں بہت سے فرسودہ خیالات اور امیدوں میں تبدیلی آ رہی ہے۔                                     

اِس سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کوالالمپور میں، ADMM-Plus سے الگ، جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب Ahn Gyu-back سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے ویتنام کے وزیر دفاع  Phan Van Giang سے بھی ملاقات کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔