June 25, 2025 9:48 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج سے چین کے Qingdao کے مقام پر شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں بھارت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے

 

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج سے چین کے Qingdao کے مقام پر شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں بھارت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ توقع ہے کہ دوروزہ میٹنگ کے دوران SCO کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کلیدی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے، جن میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی، دہشت گردی کی  روک تھام کی کوششیں اور آپس میں تعاون بڑھانا شامل ہے۔

توقع ہے کہ راجناتھ سنگھ SCO کے اصولوں اور منڈیٹ کے تئیں بھارت کے مضبوط عزم کو اجاگر کریں گے۔ اِس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کیلئے بھارت کے ویژن کا بھی خاکہ پیش کریں گے اور خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مشترکہ اور لگاتار کوششوں کی اپیل کریں۔

میٹنگ کے موقع پر وزیر دفاع چین، روس سمیت میٹنگ میں شرکت کرنے والے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین حکومتی ادارہ ہے جو 2001 میں قائم کیا گیا تھا۔ بھارت 2017 میں اِس کا مکمل رکن بن گیا تھا۔ موجود SCO کے اراکین میں قزاخستان، چین، کرعزستان، پاکستان، روس، تاجکستان، ازبیکستان، ایران، بیلاروس اور بھارت شامل ہیں۔ بھارت تکثیریت، علاقائی سلامتی، معاشی تعاون، عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر SCO کو بہت زیادہ اہمیت دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔