January 9, 2026 10:14 AM | RAJNATH-EV FACTORY

printer

وزیر دفاع اور لکھنؤ سے ممبر پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ اپنے پارلیمانی حلقے کا آج دورہ کریں گے۔

وزیر دفاع اور لکھنؤ سے ممبر پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ اپنے پارلیمانی حلقے کا آج دورہ کریں گے۔ وہ سروجنی نگر علاقے میں اشوک Leyland الیکٹرک گاڑیوں کی فیکٹری کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزراء نتن گڈکری اور HDکمارا سوامی کے بھی اس تقریب میں پہنچنے کی امید ہے۔ اترپردیش حکومت نے ستمبر 2023 میں اشوک Leyland کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے اور جنوری 2024 میں ایک لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا تھا۔ اِس کے بعد صرف 14 مہینے کے اندر عالمی درجے کا یہ پلانٹ قائم ہوا۔

خطے میں جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی فیکٹری ہوگی، جسے تقریباً ایک ہزار 500 کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد لکھنؤ کو بھارت میں EV گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں  آگے رکھنا ہے۔ یہ فیکٹری سروجنی نگر ایکسٹنشن-1 صنعتی علاقے میں واقع ہے۔ اس جگہ کو پہلے اسکوٹر انڈیا سائٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ پلانٹ الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے وقف ہے۔ اس کی ایک اہم خاصیت نالندہ ہنرمندی فروغ مرکز کے طور پر بھی ہے، جس میں خواتین کی تربیت پر مرکوز کی گئی ہے۔ اس پلانٹ کے سربراہ شکتی سنگھ یادو نے بتایا کہ اس سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، خطے میں وسیع تر معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنے پہلے مرحلے میں سالانہ ڈھائی ہزار بسوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے تقریباً ایک ہزار کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ جیسے جیسے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا، یہ تعداد راست اور بالواسطہ طور پر 10 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔