مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر BJP لیڈر امت شاہ نے آج کوئمبٹور میں پارٹی کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے وہاں ایک پودہ بھی لگایا۔ وزیر داخلہ آج رات کوئمبٹور کے ISHA یوگ سینٹر میں مہاشیوترای کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ کل دلّی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ ان کا پارٹی کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کئے جانے کابھی امکان ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کل شام کوئمبٹور ہوائی اڈے پہنچنے پر، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔×