وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت کا ملک میں ڈرائیوروں کیلئے باہمی تعاون تنظیم کی تشکیل کا منصوبہ ہے۔ وزیر موصوف، احمد آباد کے Jetalpur میں احمد آباد کو آپریٹو بینک کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ پانچ برسوں میں دو لاکھ سروس کو آپریٹو سوسائٹیز اور دودھ پیدا کرنے والی پرائمری سوسائٹیز کو آپریٹو تحریک میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ زرعی اور ڈیری شعبوں کو فروغ دیا جاسکے۔ وزیر موصوف نے، جو گجرات کے دورے پر ہیں، Adalaj میں وکلاء کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد گجرات کی Bar کاؤنسل نے کیا تھا۔ اس سے پہلے وزیر موصوف نے احمد آباد میں Sastu ساہتیہ مدرنالے ٹرسٹ سے 2024-25 کیلئے دوبارہ شائع کی ہوئی 24 کتابوں کا اجرا بھی کیا۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ مِتھلا، علم، روایات اور تحقیق کی سرزمین ہے۔ انہوں نے یہ بات آج گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ Shashwat Mithila مہوتسو 2025 کے دوران کہی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ حل تک لے جانے والی بات چیت کی روایت متھلانچل میں ہی پروان چڑھی تھی۔ اس موقع پر جناب شاہ، مرکزی حکومت کے مشترکہ خدمات مراکز اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کے دوران بھی موجود تھے۔ اعلیٰ کار کردگی کے حامل پیرا اسپورٹس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وہ موجود تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 325 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پیرا اسپورٹس سینٹر پورے ملک میں صرف گاندھی نگر میں موجود ہے۔
Site Admin | March 9, 2025 9:53 PM
وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت کا ملک میں ڈرائیوروں کیلئے باہمی تعاون تنظیم کی تشکیل کا منصوبہ ہے