August 24, 2025 9:51 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت اُس وقت ترقی کرتی ہے جب قانون ساز دانائی، غور وخوض اور قانونی سازی کے بنیادی منتر کی پاسداری کرتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ جمہوریت اُس وقت ترقی کرتی ہے جب قانون ساز دانائی،  غور وخوض اور قانونی سازی کے بنیادی منتر کی پاسداری کرتے ہیں۔ دلّی اسمبلی میں دو روزہ آل انڈیا اسپیکرس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ جمہوریت اُس وقت اپنی اونچی سطح پر پہنچ سکتی ہے جب عوام انفرادی مفادات سے اوپر اٹھ کر قومی مفادات کو ترجیح دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایوان میں جب مباحثے کو روکا جاتا ہے تو ملک کی ترقی میں قانون ساز کا رول نہایت ہی کمزور ہوجاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیاں معنی خیز مباحثوں کے بغیر  صرف ایک عمارت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھارت میں اسپیکر کو ایک ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ایوان میں سب سے اہم رول اسپیکر کا ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک سیاسی پارٹی سے منتخب ہوتے ہیں لیکن عہدہ سنبھالنے کے بعد اُنھیں ایک غیرجانبدار امپائر کا رول ادا کرنا ہوتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کے قانون ساز اسمبلیوں اور لوک سبھا کے اسپیکروں نے ایوان کے وقار کو بڑھانے کیلئے لگاتار کام کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اسپیکر کا وقار غیرجانبداری اور انصاف کے دو اہم ستونوں پر مبنی ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے دلّی اسمبلی کے احاطے میں Vitthalbhai Patel کی زندگی پر ایک نمائش میں شرکت کی۔