مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اِس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے تحفظ فراہم کرکے ہی 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ جناب شاہ آج نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی منشیات کی روک تھام سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہان کی دو روزہ قومی کانفرنس کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک، اُس وقت تک خاطر خواہ ترقی نہیں کرسکتا، جب تک اُس کے نوجوانوں کو منشیات سے تحفظ فراہم نہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے حکام پر بھارت کو منشیات سے مبرّا ملک بنانے کی خاطر ہر ممکن قدم اٹھانے پر زور دیا۔
Site Admin | September 16, 2025 9:44 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے2047تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے، نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے