September 18, 2025 9:47 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہار میں NDA سرکار، مرکز کی مکمل حمایت کے ساتھ، ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کیلئے کام کر رہی ہے

سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بہار میں NDA سرکار، مرکز کی مکمل حمایت کے ساتھ، ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ روہتاس ضلعے میں شاہ آباد اور Magadh خطے کے BJP لیڈروں اور ورکروں کے علاقائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جائیں اور اُن اقدامات کے بارے میں لوگوں کو بتائیں جو نتیش کمار سرکار نے خواتین اور نوجوانوں کی بہبود کیلئے کئے ہیں۔ انھوں نے پارٹی اراکین کے مابین اتحاد پر زور دیا نیز آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل NDA کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بعد میں بیگوسرائے میں BJP لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ NDA حکومت نے پچھلے 11 برسوں میں بہار کو ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے 14 لاکھ 85 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی مدد فراہم کی ہے۔ انھوں نے راشٹریہ جنتادَل RJD اور کانگریس پر، ریاست میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کی اسکیم SIR کے ضمن میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بھارتی شہری کا نام ووٹر فہرست سے خارج نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اِس مہم کا مقصد صرف دراندازوں کو ختم کرنا ہے۔
سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے بہار میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل، سیاسی سرگرمیاں اور تیز ہوگئی ہیں۔ آج جناب شاہ نے Dehri-on-Sone اور بیگوسرائے میں 20 مختلف اضلاع کے پارٹی ورکروں اور لیڈروں سے خطاب کیا اور اُن کی ہمت بڑھائی۔انھوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں NDA کیلئے دوتہائی اکثریت والی فتح کو یقینی بنانے کیلئے، پارٹی ورکروں کو ایک سیاسی منتر دیا۔ جناب شاہ نے یہ کہتے ہوئے بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کی اسکیم SIR کے معاملے پر بھی بات کی کہ اِس کا مقصد انتخابی فہرستوں سے دراندازوں کو ہٹانا ہے۔انھوں نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کی SIR کی مخالفت کرنے کیلئے تنقید کی۔ جناب شاہ نے راہل گاندھی اور لالو پرساد یادو پر ووٹ بینک کی سیاست کھیلنے کا الزام لگایا۔ اسی دوران، RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو بھی، اپنی حمایت اور ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کیلئے ’’بہار ادھیکار یاترا‘‘ کر رہے ہیں۔ بیگوسرائے اور Khagaria میں عوامی جلسوں کے دوران انھوں نے موجودہ ریاستی سرکار پر بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔