مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم تہور رانا کی بھارت کو حوالگی مودی حکومت کی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو ملک واپس لائے، جنہوں نے بھارت کے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ ملک کے لیے بڑی کامیابی ہوگی کہ تہور رانا کو بھارتی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جناب شاہ کا یہ بیان اِن خبروں کے دوران آیا ہے کہ رانا کو آج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت لائے جانے کا امکان ہے۔ بھارت حوالگی کے خلاف رانا کی درخواست کو امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھی تنقید کی اور ان پر شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اور ان کے اتحادیوں نے ملک میں یہ افواہ پھیلائی کہ شہریت ترمیمی قانون CAA کے نفاذ سے مسلمانوں کی شہریت چھین لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ CAA کے نفاذ کے بعد سے کسی بھی مسلمان نے اپنی شہریت نہیں کھوئی ہے۔ ×