وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پُر زور عزم اور ہم وطنوں کے تعاون اور حمایت نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے تئیں قطعی برداشت نہ کرنے کا ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔ نئی دلّی میں آٹھویں قومی سکیورٹی حکمتِ عملی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا دبدبہ اور قدوقامت آنے والے سالوں میں قومی سلامتی کے چیلنجوں میں اضافہ کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آئندہ 5 سے 10 سال ملک کی ترقی اور سکیورٹی کے لیے بہت اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ NATGRID, NIDAAN, iMoT اور CBI کے مفرور افراد سے متعلق ڈیٹا بَیس جیسے قومی ڈیٹا بَیسز کو تمام تربیتی پروگراموں میں شامل کرتے ہوئے نوجوان افسروں کو اُن سے واقف کرانا چاہیے۔ ×
Site Admin | July 27, 2025 9:37 AM | HM-NSSC
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پُر زور عزم اور ہم وطنوں کے تعاون اور حمایت نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے تئیں قطعی برداشت نہ کرنے کا ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔