وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سہ پہر رائے پور میں نیشنل فورینسک سائنسز یونیورسٹی اور سینٹرل فورینسک سائنس لیباریٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ چھتیس گڑھ میں فوجداری مقدمات میں انصاف کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ نکسل مخالف کارروائی مانسون کے دوران بھی جاری رہے گی۔ انھوں نے اگلے برس 31 مارچ تک ملک سے مائونوازوں کا صفایا کئے جانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے مائونوازوں سے اپیل کی کہ وہ خود سپردگی کردیں اور ریاستی سرکار کے بازآبادکاری کے پیکیج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔
بعد میں وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ رائے پور میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب شاہ چھتیس گڑھ کے دو دن کے دورے پر آج سہ پہر رائے پور پہنچے ہیں۔
Site Admin | June 22, 2025 9:40 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نکسل مخالف کارروائی، مانسون میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے اگلے سال مارچ تک ماؤنوازوں کے مکمل خاتمے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا
