مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں آبادی کے لحاظ سے تبدیلی کا ملک کی سیکیورٹی اور اُس کی سرحدوں پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔ آج نئی دلّی میں درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام کی دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی گاؤوں سے مائیگریشن کی روک تھام اور اِس اسکیم کے فائدے کی 100 فیصد حصولیابی کیلئے مودی حکومت کی جانب سے درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام سے بنیادی ڈھانچے کو فروغ مل رہا ہے، جس سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور سرحدی گاؤوں میں ثقافت اور سیاحت کا تحفظ ممکن ہو پا رہا ہے اور اُسے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اروناچل پردیش میں درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام کے نفاذ کے بعد کئی سرحدی گاؤوں میں آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام، تین اہم نکات پر مبنی ہے۔ اِن میں سرحدی گاؤوں سے مائیگریشن کی روک تھام، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کا سرحدی گاؤوں کے ہر شہری کو صد فیصد فائدہ پہنچے، اِسے یقینی بنانا اور گاؤوں کو سرحد اور قومی سیکیورٹی کو مستحکم کرنے کیلئے مضبوط بنانا شامل ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کچھ برس میں درخشاں گاؤوں سے متعلق پروگرام کے تحت شروعات میں جن گاؤوں کی نشاندہی کی گئی ہے، وہ ہمارے ملک اور اُس کی سرحدوں کی سلامتی میں انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔
Site Admin | August 26, 2025 9:48 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں آبادی کی تبدیلیوں کا ملک کی سیکیورٹی پر براہ راست اثر ہوتا ہے
